Shekhupura Child S-E-X Abuse Case - dekhoo.net

Shekhupura Child S-E-X Abuse Case

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) قصور کے بعد شیخوپورہ میں بھی بڑا جنسی سکینڈل سامنے آ گیا۔ شہر میں جم اور کبڈی ٹریننگ سنٹر کی آڑ میں گھناؤنا دھندا جاری ہے۔ جم میں آنے والے بچوں اور لڑکوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو فلمیں بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ صفدر آباد کے گاؤں رتی ٹبی کے مکینوں نے الزام لگایا ہے کہ بااثر افراد رحمان گجر، سجاد گجر اور وقاص گجر نے دو برسوں سے جم اور کبڈی ٹریننگ سنٹر بنا رکھا ہے جہاں انٹرنیشنل پلیئر بنانے کا لالچ دے کر مکرہ کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ بااثر ملزموں کے خوف سے کئی خاندان عزت اور جان بچانے کیلئے نقل مکانی کر گئے ہیں۔ زیادتی کے شکار ایک بچے کے والد نے آواز بلند کی تو کئی اور خاندان بھی سامنے آ گئے۔ واقعہ پر علاقہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پولیس درخواست کے باوجود بااثر ملزموں کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔ بربریت سے سہمے والدین نے بچوں کو سکول بھیجنا چھوڑ دیا ہے۔ جم میں ویڈیو فلمیں بنا کر بلیک میلنگ کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں سے چوری اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم بھی کروائے جاتے ہیں۔