Multan Girl Change Gender to Marry Her Friend - dekhoo.net

Multan Girl Change Gender to Marry Her Friend

Pakistan Girl Change Her Gender to Marry Her Class Fellow

تونسہ شریف کی رہائشی عائشہ نے جنس تبدیل کروا کے اپنا نام منہیل رکھ لیا اور اپنی کلاس فیلو ناذیہ سے شادی رچا لی۔ جنس کی تبدیلی کے بعد اپنی کلاس فیلو سے شادی کرنے والے منہیل کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر آج نشتر اسپتال کے میڈیکل بورڈ کےسامنے پیش کیا جائے گا اور کل اس کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔

گزشتہ سماعت پر لڑکی سے لڑکا بننے والا نوجوان میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہیں ہوا تھا جس پرعدالت نے اسے گرفتارکر کے میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ دوسری جانب عائشہ سجاد نے عدالت میں درخواست دائرکی تھی کہ اس نے منہیل احمد سے پسند کی شادی کی تھی جس پر والدین نے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا تھا جب کہ لڑکی ناذیہ کی ساس نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کی بیٹی کی جنس تبدیل نہیں ہوئی۔

pakistani girl